ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شہباز شریف کا نیویارک کے ہوٹل میں قیام، کمرے کا کرایہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے، اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک میں شہباز شریف نے جس ہوٹل میں قیام کیا، اس کمرے کا کرایہ 10ہزار ڈالر تک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ امریکی دورےپرعمران خان نےپاکستان ایمبیسی کےکمرےمیں قیام کیا، عمران خان نے قوم کے پیسے بچانے کیلئے ایمبیسی کے کمرے میں قیام کیا۔

عمران اسماعیل نے انکشاف کیا شہبازشریف نے امریکا میں جہاں قیام کیا اس کمرے کا کرایہ 10 ہزار ڈالر تک ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا اب تویہ بھی نہیں بول سکتےکہ اپنے خرچےپررہ رہےہیں،کیونکہ وہ مال بھی اسی قوم سے چوری شدہ ہے، مقصود چپڑاسی تو یاد ہوگا؟

پی ٹی آئی رہنما نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں ترامیم کا پھل مل رہا ہے، یہ ہے رجیم چینج کی اصل وجہ ہے ، سارے بڑے چور معاف کئے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں