منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

عمران اسماعیل سندھ کے33ویں گورنرمقرر، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی حکومت نے عمران اسماعیل کو سندھ کا گورنر مقرر کردیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، تقریف حلف برداری27اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کو باقاعدہ سندھ کا 33واں گورنر مقرر کردیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے عمران اسماعیل کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب 27اگست بروز پیر کو گورنر ہاؤس میں ہوگی نئے گورنر عمران اسماعیل سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حلف لیں گے، عمران اسماعیل سندھ کے33ویں گورنر ہوں گے، ان سے قبل زبیر احمد نے جسٹس (ر) سعید الزمان کی وفات کے بعد گورنر سندھ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے گورنرسندھ کے لئے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دے دی

اس موقع پرعمران اسماعیل نے اپنے قائد عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار یاں ملنے کے بعد سندھ کی ترقی اولین ترجیح ہو گی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا، میرے دروازے تمام لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران اسماعیل کو آنے سے منع نہیں کیا، خود ہی ناراض ہوکر گئے، ترجمان مزار قائد

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں اپنا آئینی کردار ادا کروں گا، کراچی کی ترقی کیلئے جو کرنا پڑا کروں گا، وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، صوبے کی ترقی اورامن وامان کا قیام میری اولین ترجیح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں