کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ انشا اللہ ہم اپنی کشمیری عوام کو بتادیں گے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کل 11 بجے مزار قائد پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ پوری قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کل باہرنکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہم اپنی کشمیری عوام کو بتادیں گے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
پوری قوم وزیرِاعظم کی آوز پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کل باہر نکلے گی۔ میں آپ کے ساتھ مزارِ قائد پر ۱۱ بجے بجے موجود ہونگا- انشااللہ ہم اپنی کشمیری عوام کو بتادینگے کہ پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔#KashmirBanayGaPakistan
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) August 29, 2019
یاد رہے کہ دو روز قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن چکے ہیں اور کابینہ نے 30 اگست بروز جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ 30 اگست کو 12 بجے 30منٹ کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول طلبہ وطالبات کشمیر کاز کا حصہ بن کر اظہار یکجتی کا مظاہرہ کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق ڈومور کرنا ہوگا کیونکہ بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔