منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

’نگراں وزیراعظم مکمل با اختیار، سیٹ اپ طویل ہو سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نگراں سیٹ طویل عرصے تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے نگراں وزیراعظم مکمل با اختیار ہوگا۔

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آنے والی عبوری حکومت انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی جس میں وزیراعظم مکمل با اختیار ہوگا تاہم نگراں سیٹ طویل عرصے کے لیے ہو سکتا ہے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ مجھے اس وقت تو الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں اور نہ الیکشن نتائج سے کسی بہتری کی امید ہے۔ پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ملک چلانے کی بالکل بھی اہل نہیں ہے۔

- Advertisement -

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جانتے بوجھتے لٹیروں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، حفیظ شیخ عبوری وزیر اعظم کیلیے اچھے امیدوار ہو سکتے ہیں جو کہ معاشی ماہر مانے جاتے ہیں جب کہ بیگم شمشاد اختر کا نام بھی گردش کر رہا ہے اس کے علاوہ رضا باقر فنانس منسٹر کیلیے موزوں ترین ہو سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں