اشتہار

’انقلاب کے آگے کنٹینر ریت کی مانند ہوتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انقلاب کے آگے کنٹینر ریت کی مانند ثابت ہوتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ مارچ میں لوگ شامل نہیں دوسری جانب کرائم منسٹر کا پورا ٹبر اور وزرا پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کو سیل کر کے لوگوں کو تکلیف میں مبتلا کیا ہوا ہے لیکن یاد رکھیں کہ انقلاب کے آگے کنٹینر ریت کی مانند ہوتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے پی ڈی ایم حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ مزید رسوائی سے بچے اور فوری شفاف انتخابات کا اعلان کرے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں