پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈار کا دور پاکستانی معیشت کے لیے بڑا ڈار دور رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے موجودہ وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو مہارت حاصل ہے تو صرف کیسز ختم کرنے میں، ڈار کا دور پاکستانی معیشت کا ڈارک دور گزرا ہے اور اب بھی تجربے شروع کر دیے گئے ہیں۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اسحاق ڈار اتنے چیمپئن ہوتے تو معیشت کو خسارے میں چھوڑ کر نہ بھاگتے، سابقہ اور موجودہ وزیر خزانہ آپس میں لڑ رہے ہیں کہ میں اچھا مالشیا ہوں۔
امپورٹڈ حکومت کو اگر مہارت حاصل ہے تو صرف اپنے کیسز ختم کرنے میں، ڈار کا دور پاکستانی معیشت کا ڈارک دور گزرا ہے اب بھی تجربے شروع کردیے گئے ہیں اگر ڈار اتنے چیمپئن ہوتے تو معیشت کو خسارے میں چھوڑکر نہ بھاگتے سابقہ اور موجودہ وزیرخزانہ آپس میں لڑرہے ہیں کہ میں اچھا مالشیا ہوں.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 4, 2022