ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

’نیب کا کام شریفوں کو کلین چٹ دلانا رہ گیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

عمران اسماعیل نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپسی کرنے کے عدالتی فیصلے پر کہا ہے جب نیب کا کام ہی شریفوں کو کلین چٹ دلانا رہ گیا ہو تو مزید کیا کہا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز کو پاسپورٹ واپس ملنا کوئی حیرت کی بات نہیں، یہاں اپنے مفادات اور اپنی چوری بچانے کے لیے قوانین بنا کر توڑے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کیس ختم اور فائلیں بند، عوام نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد اس لیے نہیں کی تھی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں