سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے آنے والے امدادی سامان کے جہاز پیپلز پارٹی ہضم کر رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلاول حکومت کی بہتری صرف ان کی اپنی دولت میں آئی ہے، وہ جب سے وزیر خارجہ بنے ہیں صرف 7 دن ہی پاکستان میں رہے ہیں۔
سابق گورنر نے کہا کہ عمران خان نہیں بلکہ بلاول اور اتحادی بیرونی طاقتوں سے ڈرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے بھاگنے کے لیے سندھ کو ڈبونے والے بلاول اپنے قد سے بڑی باتیں کر رہے ہیں، سیلاب زدگان کے جہاز تو پی پی ہضم کر رہی ہے۔
بلاول حکومت کی بہتری صرف ان کی اپنی دولت میں آئی ہے جب سے وزیرخارجہ بنے ہیں صرف 7 دن پاکستان رہےہیں بلاول اور اتحادی بیرونی طاقتوں سے ڈرتے ہیں عمران خان نہیں، الیکشن سے بھاگنے کے لیے سندھ کو ڈبونے والے بلاول اپنے قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں سیلاب زدگان کے جہاز تو پی پی ہضم کررہی ہے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) September 29, 2022