پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے سبحان علی ساحل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس ہمارے پر امن احتجاج سےخوفزدہ ہیں، سندھ پولیس یاد رکھے وہ جن کی غلامی کر رہے ہیں ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سبحان علی ساحل کو گرفتار کرکے غائب کرنے کی مذمت کرتا ہوں سندھ حکومت اور پولیس ہمارے پرامن احتجاج سے خوفزدہ ہیں سندھ پولیس یاد رکھے وہ جن کی غلامی کررہے ہیں ان کے دن گنے جاچکے ہیں. سبحان علی ساحل کو فوری رہا کیا جائے pic.twitter.com/1hbEJCufQp
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) November 7, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سبحان علی ساحل کو فوری رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما سبحان علی ساحل کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
سبحان علی ساحل پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر اور ضلع غربی کے بھی صدر رہ چکے، فوری طور پر ان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔