جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عمران خان کا کراچی تنظیم پر ناراضگی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے این اے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے پر کراچی کی تنظیم پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کراچی کی قیادت پر حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں این اے 240 کا ضمنی انتخاب ہمیں لڑنا چاہیے تھا۔

کراچی قیادت نے موقف اختیار کیا کہ بائیکاٹ کے پیچھے ایم کیو ایم کو بےنقاب کرنا مقصد تھا، بائیکاٹ کے پیچھے پی ٹی آئی کے بغیر کم ٹرن آؤٹ ظاہر کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا این اے 245 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان

عمران خان کی سرزنش کے بعد پی ٹی آئی کراچی نے این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ‏این اے 245 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور بتائیں گے کہ لوگ ووٹ ڈالنے کیوں آتے ہیں اور کیوں نہیں آتے۔

خیال رہے کہ این اے 245 کی سیٹ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں