کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے وزیراعظم 42.5بلین اور5ارب روپے علیحدہ دیں گے، موجود حکومت تجارت دوست حکومت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم11جولائی کو کراچی تشریف لارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان تاجر برادری سے ملاقات بھی کریں گے۔
موجود حکومت تجارت دوست حکومت ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کاروباری طبقے سے مشاورت شروع کردی ہے۔
موجودہ معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں جتنا اپوزیشن بولتی ہے، تاجر برادری سے وزیر اعظم کی ہدایت پرہی بات کرتا ہوں، کاروباری طبقے کیلئے ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پریشانی ہو۔
عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے مگر طریقہ کار پر اختلاف ہے، حکومت اور تاجر برادری مل کر اس مسئلے کو حل کرے گی۔
ہڑتال مسائل کا حل نہیں ہے اس سے سب کا نقصان ہے، کراچی کی ترقی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے وزیر اعظم 42.5بلین اور5ارب روپے علیحدہ دیں گے، میئر کراچی، حیدرآباد اور تھر کیلئے200آراو پلانٹس دیں گے۔