کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے دورے کے دوسرے روز بھی کراچی میں مصروف ترین دن گزاریں گے، وہ کورنگی، قیوم آباد، ڈیفینس، کیماڑی اور دیگر علاقوں کا دورہ اوراجتماعات سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں،اپنے دورے کے دوسرے روز بھی کراچی میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔
عمران خان کے لئے ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا گیا، ںاشتے میں قیمہ،کنا،پراٹھے،املیٹ،حلوہ پوری تیار کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین 11 بجے این اے 245 لائینز ایریا میں انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گے جبکہ انتخابی مہم کیلئے این اے 255 گولیمار چورنگی اور این اے253 کا دورہ بھی کریں گے۔
جس کے بعد وہ 1 بجے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے آباد ہاوس پہنچیں گے، جہاں این اے 239سعودآباد اور 248 کیماڑی میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کریں گے جبکہ شام چھ بجے این اے 244 اور 241 میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کریں گے اور 7 بجے عمران اسماعیل کے حلقہ پی ایس111 کلفٹن میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کریں گے۔
گذشتہ روز عمران خان نے کراچی پہنچتے شہر بھر کا طوفانی دورہ کیا اور مسلسل نو گھنٹے اتخابی مہم چلائی، انھوں نے کراچی کے علاقوں گلستان جوہر،گلشن اقبال،لائنز ایریا،لیاری ،ٹمبرمارکیٹ،بلدیہ اتحاد ٹاؤن،اوردیگر علاقوں کادورہ کیا، جہاں کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔
عوامی اجتماعات سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ،تیس سال سے باریاں لگانے والوں نے کراچی کو کچھ نہیں دیا،عوام پچیس جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں۔