تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

عمران خان نے آج کے دن 35 برس قبل کونسا اعزاز اپنے نام کیا؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے 35 برس قبل ایک اعزاز اپنے نام کیا جس کی تفصیلات پی سی بی نے ٹویٹر پر شیئر کردیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان 35 برس قبل آج کے دن ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بنے تھے۔

عمران خان نے 1987 میں 4 جولائی یعنی آج ہی کے دن ہی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کی تھیں جس کی یادیں اب پی سی بی نے شیئر کیں۔

انہوں نے لیڈز کے میدان میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر جیک رچرڈز کو آؤٹ کرکے 300 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

واضح رہے کہ 1987 کے دورہ انگلینڈ میں پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان سیریز میں 5 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جن میں سے ایک میچ پاکستان نے جیتا تھا جبکہ میچز بے نتیجہ رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -