اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ عمران خان کی درخواست پر 8 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ بینچ میں شامل ہیں۔

عمران خان کے وکیل کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور شیر افضل مروت کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے منظور

29 اپریل کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ تحلیل ہوگیا تھا جس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل تھے۔

عمران خان نے 11 جنوری 2025 کو جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی تھیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 9 مئی کو عمران خان اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے، واقعات میں ان کا کوئی کردار نہیں مگر سازش کا الزام لگا اور مقدمات میں نامزد کیا گیا۔

درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ عمران خان 2 برس سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، ماتحت عدالت نے بھی حقائق کو نظر انداز کر کے ضمانتیں مسترد کیں۔

اس میں استدعا کی گئی تھی کہ 8 مقدمات میں رہائی کیلیے ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم نے ضمانت کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے 12 مقدمات میں سے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی اور 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں