ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

دنیا ادھرکی ادھرہوجائے نوازشریف کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے نوازشریف کو جیل میں ڈالے بغیرچین سےنہیں بیٹھوں گا، ڈان لیکس میں جو کچھ آیا وہ ملک دشمنوں کی زبان تھی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ سے شیخ رشید،  شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک میں کرپشن روکنے کیلئے سب سے بڑی طاقت عوام ہوتی ہے اورعوام اپنے پیسے کی خود حفاظت کرتی ہے، کرپشن کی وجہ سےعوام کو تعلیم نہیں مل رہی اورنہ ہی ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے، کرپشن کی وجہ سے عوام بے روزگار ہیں، جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہ غریب ہوجاتا ہے، میرامقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔

- Advertisement -

حکمران کرپشن کے گاڈ فادر اور ڈاکو ہیں، نواز شریف کی اصل دولت کا جے آئی ٹی میں پتا چلے گا،
ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ لیگی حکومت نے عوام کے 62 ارب روپے چوری کئے، 62ارب روپےسےبجلی پیداکی جاسکتی تھی، عوام کامسئلہ توانائی،روزگاراورتعلیم ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کرپشن کا سردار کرپشن نہیں روک سکتا، نواز شریف گاڈ فادر ہیں جو بد عنوانی نہیں روک سکتے، ڈان لیکس میں دشمن ملک کی زبان بولی گئی۔ سب کو معلوم ہے نون لیگ میڈیا سیل کی ہیڈ مریم نواز ہیں، کپتان نے کہا کہ ڈان لیکس میں وزیر اعظم ہاؤس سے جو خبر نکلی اس میں بھارت کی زبان بولی گئی۔یہ لوگ اپنی کرسی بچانےکیلئےفوج کیخلاف سازش کررہےہیں

عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ادھرسے ادھر ہوجائے عمران خان تمہیں نہیں چھوڑےگا ۔نواز شریف ہم تم کو جیل میں ڈالے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان نے کہا وہ کرپشن ختم کرنے کیلیے بڑے بڑے مگ مچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماراوزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑاگیا ہے، سب کومعلوم ہےیہ لوگ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر گئے، ملک سے پیسہ چوری ہوتا ہے تو ہم آئی ایم ایف جیسےاداروں سے پیسےلیتےہیں، ہم ان اداروں سے پیسے لے کران کےغلام بن جاتےہیں، اور پھر آئی ایم ایف جیسےادارے اپنی حکومت اور مرضی ہم پر مسلط کرتےہیں۔

مزید پڑھیں: اداروں کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے، شیخ رشید

شرم کی بات ہےقرضے کوئی لے اور ادائیگی کوئی اور کرے، ملک سے ایک ہزار ارب روپے چوری کرکے باہر بھیج دیئے جاتے ہیں، ملک سےپیسہ وہ چوری کرتے ہیں جو اقتدارمیں آکر قومی خزانے کو دیکھتےہیں، پیسہ چوری یہ لوگ کرتے ہیں اورٹیکس عوام پرلگاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی شکل میں قوم کو مسیحا مل گیا ہے، شاہ محمودقریشی

عمران خان نے کہا کہ بھارتی بربریت اورظلم کےباوجود کشمیری عوام آج بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں، ان کوزبردست جدوجہد پرسلام پیش کرتےہیں، کشمیر کےاسکول کی معصوم بچیاں بھی بھارتی فوج کے سامنے کھڑی ہیں، کشمیری بچیاں بھی بھارت سےآزادی مانگ رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں