جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریوں کے حوالے سے سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریوں کے حوالے سے سرگرم ہیں ، آج زمان پارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک میں آج بھی مصروف دن گزاریں گے، عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریوں کے حوالے سے سرگرم ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی آج زمان پارک میں مختلف وفود اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں 26 نومبر کو راولپنڈی کال کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

موجودہ حکومت کے پیدا کردہ معاشی بگاڑ اور چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے سیمینار سے عمران خان زمان پارک سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ کسانوں کا وفد بھی آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

زمان پارک میں عمران کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رہائش گاہ کے باہر بھاری نفری نعینات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں