تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‘سن لو عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے’

گوجرانولہ : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑی جماعت کواسٹیبلشمنٹ کےسامنے کھڑا کرنے کی سازش ہورہی ہے، سن لو عمران خان جینا مرناپاکستان میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ آج میں سارادن آپ کےشہرمیں رہوں گا اور باشعور شہریوں کو آنے والے وقت کا راستہ دکھاؤں گا، مولانارومی نے فرمایا تھا اللہ نے پر دیئے ہیں کیوں چونٹیوں کی طرح زمین پرینگ رہے ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک قوم حقیقی طورپرآزاد نہ ہو اسکی دنیا میں عزت نہیں ہوتی، جوقوم غلام ہوتی ہے وہ کیڑےمکوڑوں کی طرح رہتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کو باہر سے اسکرپٹ ملتا ہے کہ آپ نے روس سےتیل نہیں لینا، ہندوستان روس سے سستا تیل خرید رہا ہے مگر ان غلاموں کواجازت نہیں کیونکہ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے امریکا سے این اوسی لیتےہیں کہ سر ہم تیل لے سکتے ہیں یا نہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہیں میری نظر میں یہ شرک ہے، ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا اسے شہید کر دیا گیا، ارشدشریف حق اورسچ پرکھڑاتھا، آزادقوم کےحقوق ہوتےہیں اور عدالتیں عوام کےبنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ انڈر19کامیچ کھیلنے گیا پتا نہیں تھاکہ ایسٹ پاکستانیوں کو ہم پ رکتناغصہ ہے، وہاں کی سب سے بڑی جماعت اس پاکستان سے تھی وہ الیکشن جیت گئے تھے، ایسٹ پاکستان کےلوگوں کوغصہ تھاکہ انہیں انکاحق نہیں دیا جا رہا تھا، حق اس لئےنہیں دیا جا رہا تھا کیونکہ یہاں کےایک سیاستدان نے سازش کی۔

عمران خان نے کہا کہ اس سیاستدان نے ایسٹ پاکستان کے لوگوں کو ان کا حق نہیں دیا اور پاکستانی فوج کو اس پارٹی کیخلاف کھڑا کر دیا، نتیجے میں پاکستان ٹوٹ گیاہماراملک آدھاہوگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھا بھگوڑا اور سب سے بڑی بیماری زرداری ملکر کوشش کر رہے ہیں، سن لو عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، مجھ پرتقریباً30ایف آئی آرکاٹ چکےہیں ، مجھ پردہشت گردی کا مقدمہ کرچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کے گھر کا پالتو نوکر چیف الیکشن کمشنرعلیحدہ مجھ پر کیس کررہاہے، چیف الیکشن کمشنرکوعدالت لیکرجاؤں گا10ارب ہرجانے کا کیس کروں گا، ان کا ایک ہی مقصد ہے کسی طرح چورمسلط ہوجائیں اورمک مکا کرادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجوفیڈرل ہے ، جوملک کو اکھٹا رکھ سکتی ہے،بڑی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کھڑا کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

زرداری پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرداری تم اور تمہارا دیسی ولایتی بیٹا جو انگریزکی طرح اردو بولتا ہے، بلاول بھٹو 14سالوں میں اردوہی نہیں سیکھ سکا، مجھے یہاں سے فارغ ہونے دو، زرداری تمہارے پیچھے سندھ آرہا ہوں ، سب سے زیادہ آزادی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کوہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں یہ نظام نہیں چل سکتا، ہمیں بدلنا ہوگا، جب کہتا ہوں کون بچائے گا تو پاکستان کو آپ بچائیں گے، نبیﷺنے ریاست مدینہ میں انسانوں کو آزاد کیا تھا، نبیﷺنے عدل وانصاف قائم کیا تھا،اللہ نےقرآن میں بار بار کہا میری زمین پرانصاف کرو۔

اعظم سواتی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اعظم سواتی جیسے سینیٹر پر ظلم و تشدد ہوتا ہے عام آدمی تھانے کچہری میں رلتا ہے، چیف جسٹس آپ اعظم سواتی، شہباز گل اور جمیل فاروقی کوانصاف دیناآپ کاکام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے گھر کیمرے لگے ہوئے تھے کیوں کچھ لوگ کیمرے اتار کر لیکر گئے، چیف جسٹس ان لوگوں کو حکم دیں وہ کیمرے واپس لیکرآئیں، پوتیوں ،پوتوں کے سامنے ایک سینیٹرکو مارا پیٹا گیا۔

Comments

- Advertisement -