تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شہباز شریف میں تھوڑی سی شرم ہے تو مستعفی ہوجائیں، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے آڈیو لیک کے بعد شہباز شریف میں تھوڑی سی شرم وحیا ہے تو استعفیٰ دےدے ورنہ ہم استعفیٰ دلوائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، اب لندن سے اسحٰق ڈار آرہا ہے، جو ہمارے دور میں نہیں بلکہ ن لیگ کے دور حکومت میں وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر بھاگا تھا، میں قوم سے پوچھتا ہوں یہ تماشا بھیڑ بکریوں کی طرح دیکھنا ہے؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے وکی لیکس سے بات شروع ہوئی پھر ڈان لیکس آئی اور اب آڈیو لیک آگئی، جس میں سامنے آیا کہ ہندوستان سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے خلاف بھارتی اقدامات پر ہم نے ہندوستان سے تجارت ختم کی لیکن یہاں مریم کا داماد ہندوستان سے مشینری منگوا رہا ہے اور پاکستان کا وزیراعظم شہباز شریف طریقہ بتا رہا ہے، مریم کے داماد کیلئے قوم کے ٹیکس کے پیسے سے گرڈ اسٹیشن بنایا جائے گا، مریم جس نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھا ہے وہ ابا جی سے کہہ رہی ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ میں نااہل کردینگے، آڈیو لیک میں اور بھی بہت کچھ آرہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قربانیاں دے کر قائداعظم نے ہمیں انگریز کی غلامی سے نکالا تھا، ہندوستان ہمارے ساتھ آزاد ہوا تھا وہ 40 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل لے رہا ہے، میں نے بھی روس سے جاکر بات چیت کی سستا تیل اور گندم لینے کیلیے لیکن سازش کے تحت ہم پر بڑے ڈاکوؤں کی حکومت مسلط کی گئی اور اب اس امپورٹڈ حکومت کو روس سے تیل نہ خریدنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ شہباز شریف نے بلومبرگ میں انٹرویو لینے والی خاتون سے کہہ دیا کہ خدا کے واسطے ہمیں پیسے دے دو ورنہ ہمارا دیوالیہ نکل جائے گا جب خاتون نے کہا کہ وہ صرف اینکر ہے تو اس نے کہا کہ اپنے چینل کے ذریعے دنیا کو بولو، ان کے لیڈر اربوں روپے کی پراپرٹی لے کر باہر بیٹھے ہیں اور یہ دنیا سے مانگ رہے ہیں، کوئی ایک ملک بتا دیں جس کا 3 بار وزیراعظم بننے والا شخص باہر بیٹھا ہو۔

عمران خان نے کہا کہ جب بھی دنیا میں انقلابی تحریک شروع ہوتی ہے اس میں نوجوانوں کا بڑا کردار ہوتا ہے، میں نے ان چوروں کیخلاف جہاد کا اعلان کیا ہے، آپ سب تیاری کرلیں اور حقیقی آزادی کی تحریک میں تمام طالبعلم اور نوجوان شامل ہوں، کیونکہ جو قوم حق اورسچ پر کھڑی نہیں ہوتی اس قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، جب تک میں زندہ ہوں ان کا مقابلہ کرونگا اور جیت کر دکھاؤں گا۔

Comments

- Advertisement -