اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان وڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے ہی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کریں گے اور وڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج دوبارہ آغاز ہورہا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔

عمران خان زمان پارک سے ہی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کریں گے اور وڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاسے خطاب کریں گے۔

عمران خان زمان پارک میں آج بھی مصروف دن گزاریں گے ، عمران خان آج اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی آج بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان مارچ کی قیادت کیلئے 2 ہفتے بعد زمان پارک سے ہی راولپنڈی پہنچیں گے ،عمران خان کی مشاورت کا سلسلہ زمان پارک سے جاری رہے گا۔

خیال رہے وزیرآباد کچہری چوک میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تیاریاں جاری ہے، لانگ مارچ کے لیے نیا کنٹینر پہنچ گیا ہے، وائس چیئرمن تحریک انصاف شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کریں گے۔

کچہری چوک کو بینز اور فلکس سے سجادیاگیا اور عمران خان کے خطاب کے لیے بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں