تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں نے پاکستان پر قبضہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میں طالبات کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامور ڈاکو اور چور ملک پر بیٹھ کر جائیں تو ملک کیسے چل سکتا ہے، یہ وقت پاکستان کے لئےفیصلہ کن ہے، جو قومیں آزادی کے لیے کھڑی نہیں ہوتیں وہ تباہ ہوجاتی ہیں، میں آپ سے سیاست کی بات کرنے نہیں آیا، ملک کے لئے جہاد لڑنے کی بات کر رہا ہوں کیونکہ حقیقی آزادی کے لیے سیاست نہیں جہاد کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف ہر جگہ جا کر کہتا ہے میں بھیک نہیں مانگتا مگر میں مجبور ہوں، اصل میں یہ پوری قوم کو ذلیل کرتے ہیں، غلام قومیں کبھی اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکتیں، وہ صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں جبکہ ترقی صرف آزاد قومیں ہی کرتی ہیں، کیونکہ دنیا میں بھی اسی کی عزت ہوتی ہے جو اپنی عزت کراتا ہے، قرضے لے لے کر ہمیں دلدل میں پھنسایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلے اسمبلی میں جا کر قانون بناتے ہیں نیب قوانین میں ترمیم کرتے ہیں اور اب باری باری چوروں کے کیسز ختم ہو رہے ہیں، میں کہتا ہوں پھر جیلوں کو کھول دیں، غریب جو بند ہیں ان کا کیا قصور ہے؟ ہم انصاف لے آئیں تب ہی یہ حقیقی ملک بنے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ غریب ملکوں کی ایک ہی کہانی ہے کیونکہ وہاں انصاف اور قانون کی حکمرانی نہیں، 80 فیصد خواتین کو بنیادی حقوق میئسر نہیں ہیں، غریب ممالک میں ہر جگہ زرداری اور شریف بیٹھے ہوئے ہیں، دونوں خاندان جیسے چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، غریب ملکوں میں جو طاقتور ہے وہ اوپر ہے اور کمزور کو انصاف نہیں ملتا، جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انصاف آپ کو آزاد کرتا ہے، طاقتور سے قانون تحفظ دیتا ہے تو ہم آزاد ہوتے ہیں، جس انسانی معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا تو وہ جانوروں سے بھی نیچے چلا جاتا ہے، ریاست مدینہ میں سب سے پہلے انصاف کی بنیاد رکھی گئی، پاکستان میں انصاف لے آئیں تو تب ہی یہ حقیقی ملک بنے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں صلاحیت دی ہے کہ کچھ بھی کرسکتے ہیں مگر زنجیروں میں جکڑے ہیں، نبیﷺ کی تعلیمات نے ہمیں آزاد کردیا ہے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، ہم میں سے کوئی بھی اوپر جاسکتا ہے کیونکہ ہم اشرف المخلوقات ہیں، حقیقی آزادی کی جنگ آپ کے اپنے مستقبل کے لئے ہے،

سابق وزیراعظم نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کے وقت بھی کالجز میں آزادی کی جدوجہد ہوتی تھی، جس طرح قوم میں شعور آیا ہے انشااللہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہوگی، ایک سیاست قائداعظم کی ہے اور دوسری سیاست ان چوروں کی ہے، آپ جو سیاست کرینگے وہ عبادت ہوگی کیونکہ یہ آپ قوم کیلئے کرینگے، انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ماہ میں مجھے ممبر شپ کرکے آئی ایس ایف کو بڑھا کر دکھائیں۔

Comments

- Advertisement -