بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

دھرنانہ دیتے تو شاید لوگ پاناما لیکس کو بھول جاتے‌‌، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، میں سیاست نہیں کررہا، مافیا کا مقابلہ کر رہا ہوں، اگرہم دھرنا نہیں دیتے تو شاید لوگ پانامالیکس کو بھول جاتے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چار روزہ دورے پر کراچی پہنچے ، تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پالیسیاں تاجروں کی سفارشات کی روشنی میں نہیں بنائی جاتیں، پالیسیاں سفارشات کی روشنی میں بنائیں تومسائل نہیں ہونگے، تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے ہوں گے، مسائل حل کرنے سے بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ طیب اردگان نے بتایاوزیراعظم سیکریٹریٹ میں ایک دفترہے، دفترکےحکام براہ راست صنعتکاروں سے رابطے کرتے ہیں ، چین کی ترقی کی سب سےبڑی وجہ طویل المدتی منصوبے ہیں، 60 کی دہائی میں ہماری صنعت تیزی سےترقی کررہی تھی، قلیل مدتی منصوبے بنائے گئے جس کی وجہ سےکرپشن بڑھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا لیکن پھر اچانک پیچھے رہ گیا، خیبرپختونخوا میں 300مائیکر و ہائیڈل پاوراسٹیشن بنائے ہیں، کالام میں چشمے پر ہائیڈل اسٹیشن بنایا، ہائیڈل اسٹیشن سے3 روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان ایک دم اٹھے گا، صرف 200 سو لوگ درکار ہیں جو اداروں کو درست کردیں گے، عمران خان


انکا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد نے کہا ملک کو نقصان 2قسم کی کرپشن پہنچاتی ہے، چھوٹی سطح پرپٹواری وغیرہ کی کرپشن اتنانقصان نہیں پہنچاتی، دوسری کرپشن وزرا کرتے ہیں، جو ملک کوکھاجاتی ہے، 60 کی دہائی میں پاکستان کی سول سروس کوالٹی کی تھی، ہم زوال کاشکار ہوتے گئے جبکہ دیگر ممالک آگے نکل گئے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی میں 80کی دہائی سے پہلے کیا تھا یہ لوگ جانتے ہیں، عرب شیخ کراچی میں چھٹیاں گزارنے آتے تھے، مدعو کرنے پر کاٹی کا شکر گزار ہوں، تاجروں کو ساتھ ملانے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، بے روزگاری بڑا مسئلہ ہے ، معاشی حالات خراب ہیں ، میں سیاست نہیں کررہا،مافیا کا مقابلہ کر رہا ہوں۔

انکا خطاب میں کہنا تھا کہ معاشی حالات یہ ہیں کہ درآمدات بڑھ گئی ہیں، ملک میں سالانہ4ہزارارب روپےکی کرپشن ہورہی ہے، کرپشن نےملکی ادارےتباہ کردیئےہیں، خیبرپختونخوا کی پولیس آج پورے ملک میں مثالی پولیس ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، شوگرملزمالکان کاشتکاروں کو گنے کی صحیح قیمت ادا نہیں کررہے، اقتدارمیں والاصنعتیں لگائے گا تو حقیقی صنعتکاروں کا کیا بنے گا، کراچی اس لئےاہم ہےکیوں کہ یہ پاکستان کامعاشی حب ہے، ہماری حکومت نے30فیصدفنڈزبلدیات کودیئے، کراچی سے براہ راست میئرمنتخب ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاناما میں ڈیوڈکیمرون کانام آیا تو تومستعفی ہوگئے، انہوں نے اسمبلی میں جواب دیا،جوابی مقدمے درج نہیں کرائے، نوازشریف کا نام آیا تو جواب دینے کے بجائے قطری خط بھیج دیا۔

انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف نےنوازشریف کوکہاتھاپاناماکولوگ بھول جائیں گے، اگرہم دھرنانہیں دیتےتوشایدلوگ پانامالیکس کوبھول جاتے، ہم نےدھرنےکےذریعےپانامالیکس کوبھولنےنہیں دیا، فاٹاانضمام کامعاملہ بھی حل نہیں کیا گیا تو ہمارے پاس آپشن ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں