بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نواز شریف کوباہرنکالنے کے لیےلاکھوں لوگ سڑکوں پہ آئیں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی توعوام سڑکوں پرنکل آئیں گے اور اس باراتنی پبلک سڑکوں پرآئے گی جتنی اس سے قبل کبھی نہیں نکلی تھی اور یہ لاکھوں کا مجمع آپ کو وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالے گا۔

چیئرمین عمران خان پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےساتھ کھڑے ہونے کیلئے قوم کو دعوت دونگا جس پر لبیک کہتے ہوتے اتنی عوام سڑکوں پہ نکل آئے گی جتنی اس سے قبل نہیں نکلی ہوگی اور آپ کو تحتہ اقتدارسے گھسیٹ لائے گی۔

نوید کی فتح سُنادی 


انہوں نے کارکنان کو فتح کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ چند دن بعد آپ کو خوشیاں منانے کی دعوت دونگا اب سب کو نظرآرہا ہے کہ تبدیلی آرہی ہے دھرنے سےاب تک ہم نے قوم میں شعور پیدا کر دیا ہے ورنہ یہ لوگ پہلے نوازشریف کو دیکھ کرمعصوم سمجھتے تھے اور اب مافیا اور گاڈ فادر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

جے آئی ٹی نے ٹھوس شواہد دیئے 


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میرا مقابلہ ملک کی سیاسی مافیا کے خلاف تھا جنہوں نے 30 سال تک انہوں نے قوم کودھوکا دیا لیکن جے آئی ٹی نے 60 دن میں ایسےثبوت نکال لیے جن پرکوئی ذی شعور شک نہیں کرسکتا ہے اور اتنے ٹھوس شواہد کے بعد وزیراعظم رہنے کا جواز نہیں رہتا۔

چار اہم چیزوں کے شواہد 


انہوں نے کہا کہ اب ثابت ہوچکا ہے کہ مریم نواز 4 بڑے محلات کی مالک ہیں جب کہ خود نواز شریف کی دبئی میں کمپنی نکل آئی ہے جس سے وہ 10 ہزار درہم مہینہ تنخواہ لیتے تھے، اسی طرح جے آئی ٹی میں ثابت ہوا کہ گلف اسٹیل میں پیسہ نہیں تھا اسی طرح یہ بھی پتہ چل گیا کہ پیسہ دبئی سے قطراور پھرلندن نہیں گیا اورمریم اور حسین نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ بھی جھوٹی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ چار چیزیں ثابت ہوجانے کے بعد مسلم لیگ (ن) اسے سازش کہنے کے بجائے اب ان کا جواب دیں، شریف خاندان کو کوئی انصاف کے نیچے لائے تو یہ اسے سازش کہنے لگتے ہیں یہ خاندانی مفادات کیلئے پاکستان کو تباہ کررہے ہیں جب کہ انہوں نے عدالت کے سامنے جھوٹے کاغذات پیش کیے۔

ہر ادارے میں پیسہ نہیں چلتا 


انہوں نے کہا کہ 30 سال تک شریف خاندان کے خلاف جو بھی کیس آیا انہوں نے پیسہ کِھلا کرحل کیا اور سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جوجمہوری تاریخ میں اس سے قبل کسی نے نہیں کیا تھا اسی طرح ایس ای سی پی کے چیئر مین نے ریکارڈ ٹمپرنگ کی جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ سازش ان کے خلاف نہیں بلکہ سازش یہ خود کرتے ہیں۔

مدد کو مودی آئے گا اور نہ قطری خط


 

انہوں نے نواز شریف مخاطب کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اب آپ لوگوں کو بچانے کے لیے نہ تو مودی آئے گا اور نہ ہی قطری خط آئے گا اور نہ ہی آپ کو جدہ جانے دیا جائے گا بلکہ آپ کو وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالنے کے لیے لاکھوں لوگ سڑکوں پہ نکلیں گے جو کہ پاکستان کی سیاسی تاریخی کا سب سے بڑا مجمع ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں