منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کرپٹ مافیا کو شکست دے کرنئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

چیچہ وطنی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کو شکست دے کرنئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، عوام کا جوش دیکھ کر مجھےاطمینان ہوا ہے کہ لوگ میرے امیدوار کو پسند کرتے ہیں۔

PTI’s next stop will be in Raiwind: Imran Khan by arynews

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے یہ بات چیچہ وطنی میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقد کیے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال میرے ساتھ اسکول میں پڑھے،یہ شریف آدمی ہیں اور لوگوں کا جوش خروش دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ میرے امیدوار سے خوش ہیں۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا کوشکست دےدی توسنہرےپاکستان کاخواب حاصل ہوجائےگا جس کے لیے زندہ قومیں حق اورسچ کے لیے کھڑی ہوجاتی ہیں اپنے مشن پر ڈٹ جاتی ہیں اور ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاتیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کےلوگوں کا اخلاقی دیوالیہ نکل چکا ہے وہ جانتےہیں کہ ان کا لیڈرکرپٹ ہے ،جعلی آف شور کمپنیاں بنانے والا ہے لیکن پھر بھی درباری بنے پھرتے ہیں ایسے کرپٹ اور درباری لوگوں سے جان چھڑائے بغیر قائد اعظم کے روشن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے تباہ کر دیے گئے ہیں،محکموں کو اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے استعما کیا جارہا ہے جس کے لیے نا اہل لوگ بھرتی کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایف بی آر،نیب اورایف آئی اےکے محکمے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں