تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مجھے کچھ ہوا تو پاکستانی عوام نے مجھے انصاف دلانا ہے، عمران خان

فیصل آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھےکچھ ہوا تو پاکستان کے عوام نے مجھے انصاف دلانا ہے ریکارڈڈ ویڈیو میں جن کے نام ہیں عوام نے ان کو ایک ایک کرکے کٹہرے میں لانا ہے۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے لوگوں کا جنون دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 2018 میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہورہی تھی یہاں فیکٹریاں بند کرکے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی تھیں ہماری حکومت کی پالیسیوں کے بعد فیصل آباد کی صنعتوں نے اب تمام ریکارڈ توڑ دیے، آج ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں ہماری حکومت میں کسانوں کو ریکارڈ پیسہ گیا جس سے وہ خوشحال ہوئے، کسان خوش تو پاکستان خوشحال ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں حقیقی آزادی کیلئے میری قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے، خوشی ہے صرف نوجوان نہیں بزرگ، خواتین اور بچے بھی نکل رہے ہیں، فیصل آباد! کیا میں جب اسلام آباد کی کال دوں گا تو آپ لوگ تیار ہیں؟، مخالفین کہتے ہیں گرمی بہت ہے لوگ نہیں نکلیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکا میں میرے خلاف سازش تیار کی گئی، یہاں کے میرجعفر اور صادق نے سازش پر عمل کیا، کیا اب ان سے ملک سنبھل رہا ہے؟ ڈالر بڑھ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ گررہی ہے،  جب آپ باہر نکلیں گے آپ کو 2 لفظ سننے کو ملیں گے، غدار اور چور، ن لیگ کی حکومت میں جرم نہ کیا ہو تو وزارت نہیں ملتی، سب سے بڑا چور اور ڈاکو آصف زرداری گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہوا ہے، دوسرا چور، بھگوڑا، غدار لندن میں بیٹھ کر فیصلے کررہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے میرے ساتھ نکل کر ملک کو چوروں سے آزاد کرانا ہے، میڈیا ہاؤسز والے اب عوام میں اپنے لوگوں کو مائک لیکر کیوں نہیں بھیجتے، اب ٹماٹر اور مرغی کی قیمت کیوں نہیں پوچھتے جس کی قیمت دگنی ہوگئی، غلامی سے بہترموت ہے، کچھ دن پہلے معلوم ہوا بند کمروں میں سازش ہورہی ہے، یہ سوچتے رہے اس کے ساتھ ہم نے اتنا کیا لیکن یہ بچ کر نکل گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے مشکل حالات کے باوجود ہم نے معیشت کو سنبھالا، دنیا تعریف کررہی تھی کورونا میں پاکستان نے سب سے اچھا کام کیا، کورونا سے اپنے لوگوں کو بھی بچایا اور معیشت بھی سنبھالی، انہوں نے پھر دیکھا کہ یہ ہر جگہ سے بچ رہا ہے پھر سازش شروع کردی، پہلے حکومت ختم ہونے پر مٹھائیاں بانٹتے تھے، انہوں نے دیکھا ہماری حکومت جانے پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اب انہیں پتہ لگا اسلام آباد میں لوگوں کا سمندر آنے والا ہے، اس لئے اب فیصلہ کیا گیا عمران خان کو اب دنیا سے ہی فارغ کیا جائے، میں نے اپنے قتل سے متعلق ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے محفوظ کرلی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے اور پاکستان کو انصاف دلانا ہے، جن لوگوں کے ویڈیو میں نام لیے ان میں سے ایک ایک کو کٹہرے میں لانا ہے، ایک زہر کا بتاؤں گا جو کھانے میں ڈال دیں تو ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان کو قتل کیا گیا، اس کے قاتل نہیں پکڑے گئے، بھٹو کو پھانسی دی گئی، ضیا کا طیارہ گرا کسی کو پتہ نہیں چلا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عوام کسی ایسی جماعت کو ووٹ نہ دیں جس کے لیڈر کا پیسہ باہر ہو، ایسے لیڈر کا پیسہ جس ملک میں پڑا ہوگا وہ اس ملک کی غلامی کرے گا، انہیں خوف ہوگا کہ آقاؤں کو ناراض کردیا تو پیسہ چلا جائے گا، یہ کبھی اپنے آقاؤں کو ناراض نہیں کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلاول امریکا جاکر کہے گا خدا کیلئے پیسہ دیدو ورنہ عمران واپس آجائے گا، امریکی کبھی مدد نہیں کرینگے جب تک ان کے گلے کی زنجیر ٹائٹ نہ کردیں، امریکی ان سے کہیں گے بھارت سے دوستی کرلو، کشمیر کو بھول جاؤ، وہ کہیں گے فلسطین کی بات مت کرو، روس سے سستا تیل نہیں لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہمیں فتح کیے بغیر غلام بنایا ہوا ہے، عوام سے کہتا ہوں امریکا کے غلاموں کو کبھی قبول نہیں کرنا، غلام کی پرواز نہیں ہوتی، اقبال کا شاہین زنجیریں توڑ کر اوپر جاتا ہے، ہمیں ان غلاموں سے حقیقی آزادی لینی ہے، ساری قوم ان چوروں،غلاموں کےخلاف اکٹھی ہوگئی ہے، قوم کچھ بھی کرسکتی ہے، پیسہ اکٹھے کرکے قرضے واپس کرسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -