جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے دو روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے پھل، کپڑے بھی لائے گئے ہیں، اڈیالہ انتظامیہ نے پل، کپڑے لے جانے کی اجازت دے دی۔

انتظامیہ نے روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے ہیں۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات ختم ہوگئی۔

وکیل عرفان احمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا جیل میں جنگل کا قانون ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جارہی، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔

یہ پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ علیمہ خانم نے بتادیا

اس سے قبل علیمہ خانم نے بتایا تھا کہ بانی نےکہا اب کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے ملک میں تحریک کی کال دوں گا۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والا ہوں۔

ہمشیرہ نے مزید بتایا کہ انھوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں لیکن یزیدی اورفرعونیت کے نظام کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں