کراچی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا زرداری کے ساتھ بیٹھ کر آپ خوش ہیں؟ کیا زرداری نے تمہارے مسائل حل کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق این اے دو سو انتالیس میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگوں آپ کے مستقبل کا فیصلہ ہونےجارہاہے، یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم ہےاور پوری قوم کو کہہ رہاہوں آپ نےنکلناہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کو الیکشن نہیں چوروں کیخلاف جہاد سمجھناہے، عمران خان نے تنہا چوروں اورکرپشن کیخلاف جہاد کا ٹھیکہ نہیں لیاہوا۔
انتخابی جلسے میں ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایم کیوایم سے پوچھتا ہوں کیا زرداری کیساتھ بیٹھ کر اب خوش ہیں، کیازرداری نےایم کیوایم اورکراچی کےمسئلےحل کردیئے۔
سابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ زرداری مافیا نےاندرون سندھ کےلوگوں کوغلام بنایاہواہے، سندھ کو زرداری کی بیماری سےآزاد کریں گے، تیارہو جائیں مارچ سے فارغ ہوجاؤں تو رخ اندرون سندھ کا ہوگا، اپنے سندھی بھائیوں کو حقیقی آزادی دلانے کے لئے ایک ایک ضلع کا دورہ کرونگا۔
انتخابی مہم سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کرنے پر اہلیان کورنگی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی کو خراج عیقدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی جانب سے شانداراستقبال پرشکریہ ادا کرتا ہوں،جب میری حکومت ہٹائی گئی تو دوسراجلسہ کراچی کرنےآیا مجھے آج بھی یاد ہے کہ مزارقائد پرکراچی کی عوام نکلی اورمیری حوصلہ افزائی کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ شعور رکھنےوالےہیں اور سیاست کوسمجھتےہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں سیاسی تحریکیں ہمیشہ کراچی سےشروع ہوئیں۔
نوجوانوں یاد رکھنا کہ صرف آزاد ذہن،آزاد ملک کی پروازاونچی ہوتی ہے،غلام صرف غلامی کرتاہے، غیرت مند اورخود دارقومیں مل کرمحنت کرتی ہیں بھیک نہیں مانگتی، غلامی وہ کرتے ہیں جو اس وقت کرائم منسٹرہےجسے میں چیری بلاسم کہتا ہوں۔