بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

افغانستان میں قیام امن کیلئے کوشش جاری رہے گی، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تنازع نے دونوں ممالک کو نقصان پہنچایا، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔

یہ بات انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون ہر گفتگو کرتے ہوئے کہی، افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا، دونوں شخصیات نے افغانستان کی علاقائی ،سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلسچپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے علاقائی رابطوں کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے غربت میں خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے، افغان تنازع نے پاکستان اورافغانستان دونوں کو نقصان پہنچایا۔

دونوں ممالک کے عوام  کےی خاطر کیلئے خطے میں قیام امن ضروری ہے،خطے کی خوشحالی، علاقائی سالمیت کیلئے اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان تنازعے کا پر امن حل افغان قیادت کو خود تلاش کرنا ہے، مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، افغان صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، ذرائع کے مطابق دورے کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ سفارتی رابطوں کے بعد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں