عائشہ گلالئی اور میرے موبائل فرانزک کروالیں، عمران خان imran gulali
The news is by your side.

Advertisement

عائشہ گلالئی اور میرے موبائل فرانزک کروالیں، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کے مبینہ الزامات پر موبائل فرانزک کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے موبائل کا فرانزک کروالیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کہنا تھا کہ گلالئی کے الزامات پر خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، وہ 3 سال کیا جانے والا میرا میسج دکھائیں اور اپنا فون لائیں تاکہ دونوں کے موبائل کا فرانزک ہوجائے۔

اُن کا کہنا تھا ’اس وقت پاکستانی سیاست میں فوج کا بہترین کردار ہے کیونکہ پہلی بار کسی آرمی چیف نے جمہوریت کا ساتھ دینے کا دو ٹوک مؤقف اختیار کیا‘۔

مزید پڑھیں: عائشہ گلالئی، پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ کون شامل ہوگا؟ ویڈیو منظرعام پر آگئی

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھاکہ ’مخالفین نے مجھ پر فوج کی مدد کا الزام عائد کیا مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فوج اگر میرے ساتھ ہے تو مجھے کیسے فائدہ پہنچا رہی ہے؟، کیا جلسے میں لوگوں کو فوج ہی بھیجتی ہے؟‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’فوج نے فیض آباد کا دھرنا ختم کروایا جس پر حکمرانوں اور پوری قوم کو اُن کا شکر ادا کرنا چاہیے، اگر اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اگر فوج نہ آتی تو پاکستان کے حالات بہت خراب ہوسکتے تھے‘۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان نائن الیون میں ملوث نہیں تھا اُس کے باوجود امریکا کی جنگ میں شرکت کی  جبکہ پاکستان میں القاعدہ یا طالبان کا کوئی وجود نہیں تھا‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں