اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا، پاکستان، ترکی، ملائیشیا مشترکہ انٹرنیشنل انگلش چینل لانچ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے دورہ امریکا پر کابینہ ارکان کو بریفنگ سے متعلق صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشن امریکا کامیاب رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیا ہے، انہوں نے عالمی رہنماؤں کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کیا۔

فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں14 نکاتی ایجنڈا تھا، وزیر اعظم نے دورہ امریکا میں 70سے زائد ملاقاتیں کیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی، ملائیشیا مل کر اسلامو فوبیا کیخلاف اقدامات اٹھائیں گے، اس سلسلے میں تینوں ممالک مل کر ایک انٹرنیشنل انگلش چینل لانچ کریں گے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کیا جانب سے آٹے کی قیمت کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے صوبائی اور متعلقہ اتھارٹیز کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ڈینگی ک یموجودہ صورتحال اور اس کے تدارک کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں