بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

خاتون اول بشریٰ بی بی کا سرکاری رہائش گاہ کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خاتون اول بشریٰ بی بی نے سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا ، سرکاری رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل ہے، فرح خان کا کہنا ہے کہ عمران خان رہائش میں بھی سادگی رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کےبائیس ویں وزیراعظم عمران خان ایوان صدرمیں حلف اٹھانے کے بعد امور مملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزیراعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ اپنی سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا، اس موقع پر بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان بھی ان کے ساتھ تھی۔

خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے رہائش گاہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل ہے، عمران خان رہائش میں بھی سادگی رکھیں گے۔

فرح خان کا مزید کہنا تھا کہا عمران خان نے جو شیروانی پہنی وہ عام درزی سے سلوائی گئی تھی۔

خیال رہے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں خاتون اول بشریٰ بی بی توجہ کا مرکز بنی رہیں، وہ سفید عبایا زیب تن کرکے تقریب میں پہنچیں اور خواتین میں گھل مل گئیں۔

یاد رہے کہ نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔

مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

تقریب حلف برداری میں آرمی چیف سمیت مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے جبکہ تقریب میں سرحد پار سے آئے مہمان بھی موجود تھے۔

حلف برداری تقریب میں عمران خان کی قیادت میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم نے شرکت کی اور سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں