جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اسلام آباد کی بندش، عمران خان کل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہ ہے کہ 30 اکتوبر کا احتجاج پرامن ہوگا تاہم اس بار حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے جبکہ پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے بنی گالا میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور پارٹی وفود سے ملاقاتیں کیں جس میں دھرنے کی تاریخ تبدیلی کے لیے کور گروپ سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

پڑھیں:  تیس اکتوبر کو صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا، عمران خان

 چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقاتوں میں اسلام آباد کو بند کرنے کے طریقہ کار کے علاوہ 30 اکتوبر کی تاریخ میں تبدیلی پر بھی تفصیلی مشاورت کی، اس موقع پر آج صبح لندن سے واپس آنے والے رہنماء تحریک انصاف جہانگیر ترین اور علیم خان نے بھی اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نےچوری نہیں کی توتلاشی سےکیوں ڈررہے ہیں،عمران خان

بعد ازاں پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی بنی گالہ پہنچے اور عمران خان سے ملاقات کر کے اپنی جماعت کی جانب سے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔علاوہ ازیں اسد عمر کی قیادت میں ٹاسک فورس نے بھی عمران خان سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں دھرنے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دھرنے کے لیے کارکنوں سے چندے کی اپیل

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد بند کرنے کے لئے رہنماؤں کی اکثریت نے 2 نومبر کی تاریخ پر اتفاق کی تجویزسامنے آئی ہے،،تاہم حتمی اعلان کل کو کور گروپ کے اجلاس کے بعد عمران خان خود کریں گے۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں