جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

عمران خان کا ‘جیل بھرو تحریک’ شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا میں کال دوں گا، سب جیل بھروتحریک کی تیاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےفیصلہ کیا ہے اب جیل بھروتحریک شروع کرنی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘سڑکوں پراحتجاج سےبہترہےجیل بھروتحریک شروع کردی جائے، ہم جیلیں بھرکران کا شوق پورا کر دیتے ہیں’۔

- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ‘میں کال دوں گا،سب جیل بھروتحریک کی تیاری کریں، میری کال پرسب نکلیں گے اور سارے لوگ گرفتاریاں دیں گے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیلیں بھردیں گے،ان کوبھی پتہ چل جائےکہ قوم کس طرف کھڑی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں