جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمران خان کی دھرنے کے لیے کارکنوں سے چندے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنان سے دھرنے کے لیے کم از کم سو سو روپے بہ طور چندہ جمع کرانے کی اپیل کر تے ہوئے حکومت کے خاتمے تک دھرنے پر بیٹھے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے لیے کارکنان سے چندہ اکھٹا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر کارکن کم از کم 100 روپے چندہ جمع کروائے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس تبدیلی کے لیے ہر ایک کو آگے بڑھنا ہوگا اور کرپٹ حکومت کے خاتمے کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ضرور ہوگا۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے مطالبے کو دھرایا کہ نواز شریف یا تو استعفی دیں یا خود کو احتساب کے لیے پیش کریں، ہم اداروں کو تباہ کرنے والی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔

عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ کرپٹ حکومت سے نجات حاصل کرنے کی تحریک ایک اہم مشن ہے جس کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں چندے کی ضرورت ہیں اور سب سے پہلے کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی فنڈ جمع کرائیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں