اشتہار

عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی : اسلام آباد پولیس نے گرفتاریوں کا پلان بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر گرفتاریوں کا پلان بنالیا، اٹھارہ مارچ کے مظاہروں میں مطلوب افراد کی گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے معاملے پر پولیس نے کارکنوں کی آمد کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے گرفتاریوں کا پلان بنالیا ہے، اٹھارہ مارچ کے مظاہروں میں مطلوب افراد کی گرفتاریاں ہوسکتی ہیں، گرفتاریوں کے حوالے سے تمام افسران کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔.

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ عمران خان کی پیشی کے سلسلے میں آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں سینئرافسران سمیت زخمی ڈی آئی جی آپریشنز،ایس ایس پی آپریشنز نے شرکت کی۔

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں قائم کردیا گیاہے، سیکیورٹی انتظامات کی فیلڈ نگرانی ایس ایس پی یاسرآفریدی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کےجانب سےرابطہ کاری عامرکیانی کےسپردکی گئی، ملک جمیل ظفرپولیس،پی ٹی آئی میں عامرکیانی کےتوسط سےرابطہ کاری انجام دیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے،خلاف ورزی پرگرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اور صرف عدالتی احکامات کے تحت متعلقہ افراد کو عدالتی احاطےمیں داخلے کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں