تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے میں تفتیش کا حصہ بن گئے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئے ، عمران خان نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر سوالوں کے جواب دیے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم نے عمران خان سے سوالات کئے، ٹیم نے عمران خان سے 20منٹ تک تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران عمران خان سے پولیس کی جانب سے کچھ زبانی سوالات بھی کئے گئے۔

تفتیش کے بعد عمران خان کو پولیس ٹیم نے 21 سوالات پر مشتمل تحریری سوالنامہ دے دیا۔

یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو چالان جمع کرانے سے روک دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -