تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان نے وزیر اعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے زیرِ صدارت پی پارٹی لیڈرشپ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دے دی۔ انہوں نے اس ضمن میں ضروری اقدامات کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کر دی۔

نگران سیٹ اپ کے لیے عمران خان نے کل وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ملاقات میں نگران سیٹ اپ کے لیے ناموں پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نےعام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دیتے ہوئے ڈویژنل سطح پر پارٹی تنظیموں سے مضبوط امیدواروں کے نام مانگ لیے۔

تنظیموں کی سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کر کے جلد امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امیدوار کو جلد ہی گرین سگنل دے کر انتخابی میدان میں اترنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -