ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

عمران خان کی گرفتاری پر شاہ محمود قریشی کا اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عوام کو اہم پیغام دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عظیم پاکستانیوں آج آپ لوگوں کو گھروں سے نکلنا ہوگا، اپنے عظیم قائد عمران خان کے لیے باہر نکلیں جو آپ کے مستقبل کی لڑائی لڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کوئی گھروں میں نہ بیٹھے، آپ حقیقی آزادی چاہتے ہیں تو اپنے بچوں، فیملیز کے ساتھ نکلیں اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیجیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پیش ہوئے تھے انہوں نے کہا تھا کہ گرفتاری کے لییے ذہنی طور پر تیار ہوں۔

یہ پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احاطے میں شیشے توڑے گئے، وکلا کو زخمی کیا گیا، ہماری لیڈر شپ کو دھکے دیے گئے جبکہ عمران خان کی ٹانگ زخمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے خود سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا شروع کردیا ہے، پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آج آزمائش کا دن ہے، کارکنان سے اپیل ہے ہم نے کبھی بھی قانون شکنی نہیں کی ہمارے جتنے بھی احتجاج، مارچ اور دھرنے تھے پر امن تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لڑائی عمران خان کی ذاتی نہیں، پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں