تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

’عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کمپنی کی مشہوری کے لیے ہے‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ’عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کمپنی کی مشہوری کے لیے ہے ۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم ابھی ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس  درخواست دائر کریں گے امید ہے کہ وارنٹ گرفتاری معطل ہوجائے گا۔

سابق وزیر نے کہا کہ اگر ہمیں نوٹس ملتا تو ہمارے وکیل پیش ہوجاتے نوٹس غلط پتے پر چلا گیا یا جو بھی ہوا ہم اسے دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان کی گرفتاری کا شوق پورا کرنا ہے تو کرکے دیکھ لیں، اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ حکومت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں ان پر عمران خان کا خوف طاری ہے کیونکہ انہوں نے حکومت کو چاروں شانے چت کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی کوشش ہے کسی نہ کسی طریقے سےعمران خان کو گرفتار کیا جائے پہلے بھی گرفتاری کی کوشش کی گئی تو انہوں نے عوام کا غصہ بھی دیکھ لیا تھا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری عوام کی ریڈ لائن ہے جس کا برملا اظہار بھی کیا جاتا ہے جس نے عمران خان کی گرفتاری کا شوق پورا کرنا ہے تو کرکے دیکھ لے۔

عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، مراد سعید

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں وہ حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں، جاتی امرا اور بلاول ہاؤس بھی کراچی میں ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا کو کہتا ہوں کہ وہ ریڈ لائن کراس نہ کریں ہم بھی صبر سے کام کررہے ہیں اگر ریڈ لائن کراس کی گئی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔

پولیس سیاسی جنگ کا حصہ نہ بنے، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس سے بھی کہتا ہوں کہ یہ ایک سیاسی جنگ ہے وہ اس سیاسی جنگ کا حصہ نہ بنیں۔

Comments

- Advertisement -