پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی 7 مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کےدوران جلاؤگھیراؤ کے مزید 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، جس کے بعد عدالت نے 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت اڈیالہ جیل میں کی، پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔

- Advertisement -

پولیس کی استدعا پر عدالت نے اس مقدمہ میں بھی عمران خان کو چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

جس کے بعد بانی عمران خان کی مزید سات مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، ان کے خلاف مزید مقدمات تھانہ وارث خان، تھانہ سٹی تھانہ، سول لائن تھانہ ٹیکسلا، تھانہ صادق آباد، تھانہ نصیر آباد اور تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات میں گھیراؤ جلاؤ، کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس کی استدعا پر بانی پی ٹی آئی کا 7کیسز میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

عمر ایوب , تحریک انصاف کوئی عسکری جماعت نہیں

خیال رہے پی ٹی آئی نے اپنے بانی کی حتمی کال کے بعد 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا آغاز کیا تھا ، حکومت نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن وہ بلیو ایریا تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

عمران خان سے متعلق خبریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں