تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’عمران خان کا ارشدشریف کو ملک سے جانےکا کہنا قابل تفتیش بات ہے‘

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا ارشد شریف کو ملک سے جانے کا کہنا بھی قابل تفتیش بات ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ ارشدشریف کی وفات پر ہم سب کو دکھ ہے ارشد شریف کی وفات کے حوالے سے کینیا کی پولیس اپنا مؤقف دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مان چکے ہیں کہ انہوں نے ارشدشریف کو ملک سے باہر جانے کیلئے کہا ارشدشریف کے ملک چھوڑنے کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں عمران خان کا ارشد شریف کو ملک سے جانے کا کہنا بھی قابل تفتیش بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشدشریف ایک قدآور صحافی تھے ہمیں ارشدشریف کی وفات کےحوالےسےقیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیئے اس معاملےکو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

معاون خصوصی نے دوٹوک کہا کہ حکومت ارشدشریف کی وفات سےمتعلق حقائق سامنے لانا چاہتی ہے اداروں پر بےبنیاد الزامات لگانا درست نہیں دکھ کی اس گھڑی میں ہم مرحوم ارشدشریف کے خاندان کےساتھ ہیں کوئی اپنے مذموم مقاصد کیلئےملک کویرغمال نہیں بناسکتا۔

Comments

- Advertisement -