ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

طاہر القادری کے ساتھ ہیں، قاتلوں کے خلاف جدوجہد کریں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانولہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر عوام خاموش بیٹھے رہے تو ماڈل ٹاؤن جیسے سانحات ہوتے رہیں گے، طاہر القادری کے ساتھ مل کر انصاف ملنے تک جدوجہد کریں گے اوردونوں بھائیوں (نواز، شہباز) کو اڈیالہ جیل پہنچائیں گے۔

جڑانولہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے 14 لوگوں کو قتل کیا گیا اگر ہم اس ظلم پر خاموش رہے تو یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے یقین دہانی کروائی کہ ہم طاہر القادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو وہ کہیں گے ویسا ہی کریں گے، صرف ماڈل ٹاؤن ہی نہیں بلکہ شہباز شریف نے متعدد افراد کو پنجاب پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کروایا جس کا ذکر عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی خود کرچکے ہیں اور وہ ابھی بھی مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف استعفیٰ دیں، زرداری و قادری کا حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان

عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ براہ راست ملوث تھے، رانا ثنا اللہ شکل سے قاتل معلوم ہوتے ہیں انہیں پنجابی فلم میں ولن کا رول آسانی سے مل سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

ٹرمپ کے حالیہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل بننے کی مخالفت کی تھی، اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر بہت ظلم کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس وقت اسرائیل وجود میں آیا اُس وقت 9 فیصد لوگ تھے مگر آج یہودیوں کی فلسطین میں آبادی 82 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ٹرمپ کے فیصلے کو مسلم امہ کے ساتھ دیگر ممالک نے بھی مسترد کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی طاقتور مافیاز کسی بھی ملک پر قبضہ کرلیتا ہے مگر ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمارے پاس ایک طاقتور فوج ہے جس کی وجہ سے کوئی پاکستان پر قبضے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسرائیل پوری کوشش کررہا تھا کہ مسلمانوں میں مذہبی منافرت پھیلائے مگر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد تمام مسلمان متحد ہوگئے اور اسرائیلی لابی اس مقصد میں بری طرح سے ناکام ہوئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں