جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عمران خان حملہ کیس : جے آئی ٹی کی تینوں ملزمان سے تحقیقات ، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کیس میں جےآئی ٹی نے تینوں ملزمان سے تحقیقات کرکے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں حملے کے کیس میں جے آئی ٹی کے 2ارکان نے گزشتہ روزوزیر آباد کا دورہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اے آئی جی کرائم مانیٹرنگ اور ایس پی راولپنڈی نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، دونوں ارکان نے تیسرے جے آئی ٹی رکن آر او سی ٹی ڈی لاہور سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تفتیش کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی، جے آئی ٹی ارکان نے تینوں ملزمان نوید،ساجد، وقاص سے تحقیقات کیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان نے وزیرآباد میں عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جبکہ وقوعہ کے روز تعینات چند پولیس اہلکاروں سے بھی غیر رسمی تحقیقات کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں