اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان پر حملہ کس کے کہنے پر کیا ؟ ملزم نوید کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا کہ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کیس میں جے آئی ٹی نے جسمانی ریمانڈ میں ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے واقعے کے بارے سوالات کیے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم نوید سے حالات و واقعات پر پوچھ گچھ کی۔

ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی سے فرار ہو جانا تھا لیکن پکڑا گیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں ، مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، 2 گھنٹے فائرنگ کےموقع کی تلاش میں تھا اور کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کر دی۔

خیال رہے ملزم 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے اور جے آئی ٹی کی 5 رکنی ٹیم ملزم سےتفتیش کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں