تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

"امپورٹڈ حکومت کے خلاف تاریخی جلسہ کرنے پر اٹک کا شکریہ”

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کامیاب جلسے پر اٹک کی عوام کو مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ اٹک میں ایک اور ریکارڈ جلسہ بنانے والےتمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام کا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ جلسہ گاہ اتنے بڑےجم غفیر کیلئے نہایت تنگ تھی۔

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ قوم اسلام آباد کےحقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار ہورہی ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1524970241851174912?s=20&t=jXGzj2JI6lEWKzlACXPRwg

گذشتہ روز اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک فیصلہ کن وقت ہے، بڑا فیصلہ ہونےجارہا ہے، کیا ہم ایک آزاد ملک بن کر رہیں گے یا امریکا کی غلامی کریں گے۔

میں نے فیصلہ کیا ہے یہ سیاست نہیں جہاد ہے جب تک زندہ ہوں کبھی ان چوروں، ڈاکوؤں،غلاموں کو قبول نہیں کروں گا تھری اسٹوجس نے بائیڈن کے ساتھ مل کر حکومت گرائی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے،جیل جانے اور مرنے سے نہیں ڈرتا لیکن سمجھوتا کسی صورت نہیں کروں گا۔

Comments

- Advertisement -