تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شوکت خانم اسپتال میں کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے کو طول دیا جائے، ٹی او آرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد پاکستانی سڑکوں پر لے آؤں گا،شوکت خانم اسپتال میں کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

لاہور آمد کے بعد شوکت خانم میموریل اسپتال کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ٹی او آرز سے کیا ڈر ہے آخر انہیں کیس چیز کا خوف ہے،د راصل نواز شریف کو اپنے اثاثے چھپانے کی عادت ہے اور انہوں نے اربوں روپے کے اثاثے اپنے بچوں کے نام پر رکھے ہوئے ہیں ، بتایا جائے کہ ساڑھے چھ سو کروڑ روپے کا گھر لندن میں کیسے خریدلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خوف زدہ ہے کہ اگر تحقیقات ہوئیں تو سب کچھ سامنے آجائے گا، میں کہتا ہوں کہ صرف نواز شریف کا نہیں ، ان کے ساتھ ساتھ میرا بھی احتساب کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئس لینڈ کے پرائم منسٹر اور نواز شریف کا ایک ہی کیس ہے، آئس لینڈ کے پرائم منسٹر اس لیے مستعفی ہوئے کہ وہاں دس فیصد عوام سڑک پر نکل آئے، میں بھی واضح کردوں کہ اگر ٹی او آرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد پاکستانی سڑکوں پر لے آؤں گاعام شوق سے سڑکوں پر آئیں گے کیوں کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور ٹیکسوں سے تنگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی کوشش ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے کو طول دیا جائے اور یہ بھی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اس معاملے میں تنہا رہ جائے۔

بعدازاں شوکت خانم اسپتال میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر شوکت خانم اسپتال میں کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، انٹرنیشنل آڈیٹرز سے شوکت خانم اسپتال کے اکائونٹس چیک کرائے جائیں، حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے شوکت خانم اسپتال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments

- Advertisement -