منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

عائشہ گلالئی، پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ کون شامل ہوگا؟ ویڈیو منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی ایک خفیہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں ان کی پارٹی کے نام، سیاسی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی تفصیلات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو پی ٹی آئی کی سینئر رہنما سیما انور سے ہونے والی ملاقات اور گفتگو پر مشتمل ہے، جس میں وہ پی ٹی آئی کی ناراض خواتین کی فہرست اور ان کے رابطہ نمبروں کا تقاضا کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلالئی نے اپنی نئی جماعت کے نام کا بھی اعلان کیا ہے۔

ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کی ناراض خواتین ارکان سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے لاہور میں پارٹی کی سنیئر رہنما سیما انور سے ملاقات کی، البتہ سیما انور نے ان کی پارٹی میں شمولیت کی ہامی نہیں بھری۔

عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصل

ویڈیو میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کی پارٹی کا نام ’’تحریک انصاف گلالئی‘‘ ہوگا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ جلد تحریک انصاف کا بڑا حصہ ان کے ساتھ ہوگا۔

ویڈیو میں وہ یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ مجھے خان صاحب اور ان کی ذہنیت کا پتا ہے، پی ٹی آئی کارکنان جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے رواں برس پارٹی رہنما عمران خان پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی اکتیار کر لی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں