تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

آزادی مارچ پر مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، ہمارے دروازے بند نہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام سے بات چیت کے لیے کمیٹی کی فی الحال ضرورت نہیں، اگر کوئی خود مدرسہ ریفارمز سمیت تمام اہم ایشوز پر بات کرنا چاہے تو ہمارے دروازے بند نہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ چین ایران اور سعودی عرب سمیت مسئلہ کشمیر اور جے یو آئی ف کا آزادی مارچ اور دھرنا زیر غور آیا۔

اجلاس کے اختتام پر جے یو آئی کے آزادی مارچ سے متعلق بھی بات ہوئی، اراکین نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا جے یو آئی سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی قائم کی گئی ہے ؟

جس پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومتی ترجمانوں پر واضح کردیا کہ جے یو آئی سے بات چیت کے لیے کمیٹی کی فی الحال ضرورت نہیں ہے لیکن اگر کوئی خود بات کرنا چاہے تو ہمارے دروازے بند نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مدرسہ ریفارمز سمیت اہم ایشوز پربات کرنا چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ، وزیر اعظم نے نورالحق قادری کو اہم ٹاسک دے دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روقز وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کو اہم ٹاسک دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وفاقی وزیر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں آزادی مارچ سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے نورالحق قادری سے دھرنے سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دھرنے سے متعلق وفاقی وزیر کو اہم ٹاسک دیا اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نورالحق قادری کا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں‌ گے۔

Comments

- Advertisement -