بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی کال دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی کال دے دی ہے ، ممبران اپنے اپنے حلقوں میں متحرک ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ سے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترکی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں عمرسرفراز چیمہ نے کہا عمران خان نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی کال دے دی ہے، اسمبلی کے ممبران اپنے اپنے حلقوں میں متحرک ہوں اور عوام عمران خان کی کال پر اپنے اپنے گلی محلوں سے نکلیں۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ خود دار پاکستان کے لیے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں، پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا،اداروں کی آزادی اور خودمختاری کیلئے جدوجہد کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پیروپیگنڈا مہم میں جو بھی عناصرملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن اورپارٹی سے وابستہ لوگ محب وطن ہیں، تحریک انصاف نے ہمیشہ اداروں اور قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں