راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے پہلے دن مبارک بادوں اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز پاک فوج کی کمان سنبھال لی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
عمران خان نے دفاع وطن سے متعلق درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اس سے قبل سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی نئے آرمی چیف کو فون کر کے انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد دے چکے ہیں۔
سابق صدر نے آرمی چیف سے گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت جاری رکھنے کاعزم دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن پاکستان کے لیے پاک فوج کی حمایت جاری رہے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی آرمی چیف کو ٹیلی فون کر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔