بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نیب نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورپی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا، جس میں بتایا گیا کہ عمران خان کیخلاف نیب میں دو کیسز ہیں ، نیب راولپنڈی تحقیقات کررہاہے۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کےتحائف،اختیارات سےتجاوزکےمعاملےکی انکوائری جاری ہے، جبکہ اختیارات کاغلط استعمال، مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف دونوں کیسزانکوائری سطح پرہیں،کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے، نیب راولپنڈی کےعلاوہ پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

یاد رہے دو روز قبل عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن سے جمعے کو کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا تھا جبکہ ان دونوں اداروں کو آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں